دوستانہ پولیسنگ کا یہی مطلب ہے؟: رگھونندن راؤ

رگھونندن راؤ نے کہا کہ گرفتار افرادکے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، پولیس من مانی کر رہی ہے، ناقابل ضمانت مقدمات درج کر رہی ہے۔رگھونندن راؤ نے کہا کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے پر مقدمات درج کرنا شرم کی بات ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے پوچھا کہ کیا ریاست تلنگانہ میں فرینڈلی پولیسنگ کا یہی مطلب ہے؟ انہوں نے شہرحیدرآبا دمیں احتجاج کرنے والے بی جے پی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افرادکے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، پولیس من مانی کر رہی ہے، ناقابل ضمانت مقدمات درج کر رہی ہے۔رگھونندن راؤ نے کہا کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے پر مقدمات درج کرنا شرم کی بات ہے۔

 انہوں نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن کو احتجاج کا حق نہیں ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی لیڈروں کے خلاف درج مقدمات کو فوری واپس لئے جائیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button