راجہ سنگھ کی اہلیہ کی گورنر سے ملاقات

رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کی شریک حیات اوشا بائی نے راج بھون پہنچ کر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرراجن سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کی شریک حیات اوشا بائی نے راج بھون پہنچ کر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرراجن سے ملاقات کی۔

انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو منسوخ کرائیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک یادداشت گورنر کو پیش کی۔

انہوں نے گورنر کو بتایا کہ ان کے شوہر راجہ سنگھ کے خلاف غلط مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حکومت، ایک طبقہ کو خوش کرنے کا کام کررہی ہے۔

چند یوم قبل راجہ سنگھ کی شریک حیات اوشا بائی مرکزی حکومت سے بھی ان کے شوہر کی رہائی کے بارے میں فریاد کرچکی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button