شمالی بھارت

راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں ضمانت

کانگریس قائد راہول گاندھی کو جنہیں فوجداری ہتک عزت کیس میں 2 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی‘ گجرات کے شہر سورت کی سیشن کورٹ نے پیر کے دن ضمانت دے دی۔

سورت: کانگریس قائد راہول گاندھی کو جنہیں فوجداری ہتک عزت کیس میں 2 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی‘ گجرات کے شہر سورت کی سیشن کورٹ نے پیر کے دن ضمانت دے دی۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

عدالت 13 اپریل کو ان کی اپیل کی سماعت کرے گی۔ سابق صدر کانگریس‘ تحت کی عدالت کے احکام کے خلاف اپیل دائر کرنے سیشن کورٹ سورت پہنچے تھے۔

اپریل 2019 میں کرناٹک کے کولار میں لوک سبھا الیکشن مہم کے دوران انہوں نے مودی سر نیم کے تعلق سے ایک ریمارک کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بموجب ضمانت ملتے ہی کانگریس قائد نے کہا کہ یہ جمہوریت کو بچانے ”مترکال“ کے خلاف لڑائی ہے اور اس جدوجہد میں سچائی ان کا ہتھیار ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سچائی میری طاقت ہے۔ راہول گاندھی مرکزی حکومت پر مترکال کا طنز کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے چنندہ سرمایہ کار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کررہی ہے۔

راہول گاندھی کی قانونی ٹیم نے راہول گاندھی کے عدالت پہنچنے سے قبل اپیل نمبر 254/2023 دائر کردی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا اور دیگر سینئر قائدین راہول گاندھی کے ساتھ کورٹ روم (کمرہ ئ عدالت) میں داخل ہوئے۔

52 سالہ کانگریس قائد اپنی بہن کے ساتھ شیڈولڈ کمرشیل فلائٹ میں پیر کی دوپہر سورت پہنچے۔ ایرپورٹ پر چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے ان کا خیرمقدم کیا۔ عدالت کے باہر کانگریس ورکرس کی بڑی تعداد جمع تھی جو راہول گاندھی کے حق میں نعرے لگارہی تھی۔

شہر کے مضافات اور پڑوسی ضلع نوساری میں پولیس نے کئی کانگریس ورکرس کو حراست میں لے لیا جو سورت کی طرف بڑھ رہے تھے۔ عدالت کے اندر اور باہر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ کانگریس ورکرس‘ مودی اڈانی بھائی بھائی‘ دستور بچاؤ‘ جمہوریت بچاؤ کے نعرے لگارہے تھے۔ کانگریس کے ایک ورکر نے کہا کہ ہم راہول گاندھی کی تائید کرنے اور جمہوریت کو بچانے ممبئی سے آئے ہیں۔