حیدرآباد

پرانے شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ

جشن میلادالنبیؐ اور گنیش تہوار ایک ہی دن ہونے کے پیش نظر ساؤتھ زون میں پولیس کا فلیگ مارچ کیا گیا۔

حیدرآباد: جشن میلادالنبیؐ اور گنیش تہوار ایک ہی دن ہونے کے پیش نظر ساؤتھ زون میں پولیس کا فلیگ مارچ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
چاند نظر آنے سے قبل ہی میلاد جلوس کو ملتوی کرنا دور اندیشی نہیں بلکہ عجلت پسندی

پولیس پریس نوٹ کے بموجب ساؤتھ زون کے میر چوک ڈیویژن میئر چوک‘ رین بازار اور بھوانی نگر پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ کی نگرانی ڈپٹی کمشنر پولیس بی سائی چیتنیا نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سید جہانگیر اور میر چوک اسسٹنٹ کمشنر پولیس وینکٹیشور راؤ اور انسپکٹران ان کے ہمراہ موجود تھے۔

میر چوک اسسٹنٹ کمشنر پولیس وینکٹیشور راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس نے دونوں تہواروں کے موقع پر سخت ترین بندوبست کیا ہے۔