راجہ سنگھ کے خلاف مزید 3کریمنل کیس درج

تلنگانہ کے چند اضلاع میں بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف بھی کیس درج کئے گئے ہیں۔ منگل کے روز گستاخ سنگھ کے خلاف6 پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: سٹی پولیس نے شہر کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ جس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان میں گستاخی کی ہے، کے خلاف مزید3کریمنل کیس درج کئے ہیں۔ شہر میں جاری احتجاج کے درمیان شہر کے نامپلی اور ملک پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں یہ نئے کیس درج کئے گئے ہیں

 جبکہ ایک کیس، سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ آئی پی سی کے مختلف دفعات 153A,188,295A،502(2)، 298,505(1)(B)(C) اور 506کے تحت سنگھ کے خلاف یہ نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

 ریاست تلنگانہ کے چند اضلاع میں بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف بھی کیس درج کئے گئے ہیں۔ منگل کے روز گستاخ سنگھ کے خلاف6 پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button