تلنگانہسوشیل میڈیا

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پر اسرارموت، معمہ ناقابل فہم

اس خاندان کے تین افرادکی حیدرآباد کے اسپتالوں میں موت ہوئی۔ ضلع کے ملیریا حکام اور مقامی طبی عملے نے اس خاندان کے افراد کے خون کے نمونے پہلے ہی اکٹھے کر کے حیدر آباد کے لیب میں بھیج دیئے، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے گنگادھرا منڈل مستقر میں دیڑھ ماہ میں ایک خاندان کے چار افراد کی پُراسرارموت کا معاملہ ناقابل فہم معمہ بن گیا اور ڈاکٹرس بھی اس عجیب وغریب بیماری جس سے موت ہوئی کا پتہ چلانے میں ہنوز ناکام رہے۔

اس خاندان کی بیوی اور دو بچوں کی پہلے ہی موت ہوچکی ہے وہیں شوہر کی بھی کل رات کریم نگر کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ بیٹے20ماہ کے ادویت کی 16 نومبر کو، بیٹی 6سالہ امولیا کی 4 دسمبر اور بیوی ممتا کی 16 دسمبر کوموت ہوئی جبکہ حال ہی میں شوہر سری کانت بھی چل بسا۔

اس خاندان کے تین افرادکی حیدرآباد کے اسپتالوں میں موت ہوئی۔ ضلع کے ملیریا حکام اور مقامی طبی عملے نے اس خاندان کے افراد کے خون کے نمونے پہلے ہی اکٹھے کر کے حیدر آباد کے لیب میں بھیج دیئے، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

 حکام نے اس گھر کے احاطہ میں کنویں کے پانی کے نمونوں کی جانچ کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔ ممتا اور اس کے دو بچوں کے مختلف معائنے کئے گئے۔ ان میں کسی بیماری کا پتہ نہیں چل سکاجس پر حکام حیرت زدہ ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔اس کی اصل وجہ کیا ہے۔

 پہلے بیٹے کو، پھر بیٹی اور ماں ممتا کو الٹی ہوئی جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ حال ہی میں سریکانت نے بھی الٹی کی جس کے بعد اس کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے ابھی تک ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

شبہ ہے کہ سریکانت نے خودکشی کی ہے۔ پولیس تمام زاویوں سے اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔سری کانت کے رشتہ دار دیویندر کے مطابق سری کانت نے خودکشی کی ہے کیونکہ اس نے بیوی اور بچوں کے طبی اخراجات کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کیے لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکے۔