راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم، چیف منسٹر اور وزراء کی عدم شرکت

گورنرسوندراراجن نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً استقبال کیااور ان سے ملاقات کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباددی۔ تقریب کا آغازاوراختتام موسیقی کی دھن پر قومی گیت پیش کیاگیا۔ آخر میں گورنر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پرآج شام راج بھون کے سبزہ زارپر”ایٹ ہوم“ کا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب میں سابق گورنر مہاراشٹراودیاساگرراؤ‘چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار‘ایل رمنا‘ امین الحسن جعفری (اراکین کونسل) ڈی اروندایم پی‘کونڈہ ویشویشور ریڈی سابق ایم پی‘ رگھونندن راؤ ایم ایل اے‘رامچندرراؤ سابق ایم ایل سی‘ سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند‘کمشنر پولیس راچہ کنڈا مہیش ایم بھاگوت‘ بیاڈمنٹن کھلاڑی پی گوپی چند کے علاوہ سیاسی قائدین‘آئی اے ایس‘آئی پی ایس عہدیدار‘معززین اور سربرآوردہ احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گورنرسوندراراجن نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً استقبال کیااور ان سے ملاقات کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباددی۔ تقریب کا آغازاوراختتام موسیقی کی دھن پر قومی گیت پیش کیاگیا۔ آخر میں گورنر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 اس تقریب میں چیف منسٹر کے سی آراوران کے کسی بھی کابینی وزیر‘ارکان اسمبلی وقائدین نے شرکت نہیں کی۔ابتداء میں بتایا گیا تھا کہ چیف منسٹراس تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ تقریباً نصف گھنٹہ بعدمعلوم ہواکہ چیف منسٹرکے سی آر شرکت نہیں کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button