مشرق وسطیٰ

دفعہ 370، ہندوستان نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کا تبصرہ مسترد کردیا

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے جموں وکشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دستوری دفعہ 370 کی 2019میں برخاستگی کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تشویش ظاہر کی تھی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے تبصرہ کو سختی سے مسترد کردیا۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے جموں وکشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دستوری دفعہ 370 کی 2019میں برخاستگی کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تشویش ظاہر کی تھی۔

وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ او آئی سی نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور سرحد پار دہشت گردی کو بڑھاوادینے والی کی ایماء پر جو تبصرہ کیا ہے اس پر سوال اٹھتے ہیں۔

ارندم باگچی نے کسی بھی ملک کا نام نہیں لیا لیکن ان کا واضح اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔

منگل کے دن او آئی سی کی جنرل سکریٹریٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اس نے ایک بیان میں جموں وکشمیر کے عوام سے پھر اظہارِ یگانگت کیا تھا۔