ایشیاء

پاکستان: چکن اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کا اندیشہ

اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ بندرگاہ پر بھی سویا بین اور کینولا کے بیجوں کی ترسیل کا کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے چکن کی قیمتیں ایک ہزار پاکستانی روپے فی کلوگرام تک پہنچ جائیں گی۔

کراچی: پاکستان میں انڈے اور چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ کیونکہ ملک میں سویا بین کی قلت ہوگئی اور بیرون ملک سے سویا بین کی کھیپ لانے والے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ بندرگاہ پر بھی سویا بین اور کینولا کے بیجوں کی ترسیل کا کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے چکن کی قیمتیں ایک ہزار پاکستانی روپے فی کلوگرام تک پہنچ جائیں گی، جبکہ فی درجن انڈے کی قیمت 500 پاکستانی روپے تک پہنچ جانے کا پورا ندیشہ ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ شہباز شریف کی زیرقیادت پاکستانی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے سویا بین اور کینولا کے بیجوں کی ترسیل کو بندرگاہ پر کلیئرنس میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ملک بھر میں پولٹری فارمز اور دیگر صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) اور آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے) کی جانب سے منگل کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اے پی ایس ای اے صدرنشین میاں محمد احمد نے بتایا کہ سویا بین سے بنی غذا کا ذخیرہ لے کر چار بحری جہاز بندرگاہ پہنچ گئے اور چار میں سے دو جہازوں نے سویا بین کا ذخیرہ اتار دیا تاہم حکام نے ابھی تک اسے کلیئرنس نہیں دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سویا بین کا ذخیرہ لے جانے والے مزید دو جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر لنگر انداز ہو گئے ہیں، جبکہ پانچ جہاز جلد ہی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔