حیدرآباد

رکن اسمبلی جیون ریڈی کے گھر کے قریب مسلح شخص گرفتار

رکن اسمبلی جیون ریڈی کا مکان بنجارہ ہلز روڈ نمبر12میں ہے۔رکن اسمبلی نے سیکیورٹی اسٹاف کو الرٹ کردیا اور پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکوریٹی ملازمین نے ایک بندوق اور چاقو اس کے پاس سے برآمد کرلیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے آج ایک شخص کو آتشی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا جوکہ برسر اقتدار تلنگانہ راشٹریہ سمیتی(ٹی آر ایس) کے لجسلیٹر کے گھر کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہاتھا۔جیون ریڈی کے سکریٹری ملازمین نے دیکھا کہ ایک شخص آتشی اسلحہ کے ساتھ مشتبہ حالت میں ایم ایل اے کے گھر ویموری انکلیوکے قریب گھوم رہاہے جس کا علم ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رکن اسمبلی جیون ریڈی کا مکان بنجارہ ہلز روڈ نمبر12میں ہے۔رکن اسمبلی نے سیکیورٹی اسٹاف کو الرٹ کردیا اور پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکوریٹی ملازمین نے ایک بندوق اور چاقو اس کے پاس سے برآمد کرلیا۔

اس شخص کی شناخت پرساد گوڑ کی حیثیت سے کی گئی ہے جوکہ ویلیج سرپنچ کا شوہر ہے جس کو حال ہی میں ٹی آرایس کی جانب سے معطل کردیا گیا ہے۔پولیس نے پرساد گوڑ سے پوچھ تاچھ کی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اپنی شریک حیات لاوانیا کو پارٹی سے معطل کرنے پر انتقامی کاروائی کا منصوبہ بنارہاتھا۔

بنجارہ ہلز پولیس پرساد گوڑ کے رکن اسمبلی کے مکان کے قریب پہنچنے اور انتقامی منصوبہ بنانے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ جیون ریڈی نظام آباد ضلع کے حلقہ آرمور سے نمائندگی کرتے ہیں۔لاوانیا بی جے پی کی امیدوار کی حیثیت سے موضع کلادی سے سرپنچ منتخب ہوئی تھیں۔

 لیکن بعد میں وہ شوہر کے ساتھ ٹی آر ایس میں شامل ہوگئیں تاہم سرپنچ کو حال ہی میں ٹی آر ایس سے معطل کردیا گیا۔جس پر انتقامی کاروائی کیلئے شوہر نے منصوبہ بنایا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ بعض وجوہات کی باعث سرپنچ لاوانیا کو پارٹی سے معطل کیا گیا ہے اور شوہر نے اس کیلئے رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا ہے کہ جیون ریڈی کی ایماء پر بیوی لاوانیا کوپارٹی سے معطل کیا گیا۔