ریشمی کپڑے پر ہندوستان کا نقشہ، کے ٹی آر کی مبارکباد

کے تارک راما راو نے سرسلہ کے بنکروی ہری پرساد کی ستائش کی جنہوں نے ریشمی کپڑے پر بغیر کسی سلائی یا پرنٹ کے ہندوستان کا نقشہ اور قومی ترانہ بننے کا کام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ہینڈلوم کے تارک راما راو نے سرسلہ کے بنکروی ہری پرساد کی ستائش کی جنہوں نے ریشمی کپڑے پر بغیر کسی سلائی یا پرنٹ کے ہندوستان کا نقشہ اور قومی ترانہ بننے کا کام کیا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس کی تصویر کو اس پوسٹ کے ساتھ شئیر کیا اوران کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہی بنکروں کے مفاد میں ریاستی حکومت نے کئی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں معاشی طورپر مستحکم کرنے کی مساعی کی ہے اور بنکری کے شعبہ کے استحکام کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

 جس کے نتیجہ میں اس شعبہ میں نئی جان پڑی ہے اور حال ہی میں نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر کسانوں کی طرز پر ریاست کے بنکروں کے لئے بھی بیمہ کی اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button