حیدرآباد

سائبرآباد شی ٹیمس کی کارکردگی

واضح ہوکہ شی ٹیمس کے تحت10ٹیمیں کام کرتی ہیں۔ خواتین کی جانب سے راست‘ واٹس ایپ وغیرہ پر شکایات بھیجی جاتی ہیں۔

حیدرآباد: شی ٹیمس سائبرآبادکو دسمبرمیں 120 شکایتیں موصول ہوئیں۔ جس پر شی ٹیمس نے کاروائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
” آپ کو اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملی تو کیا آپ ریسٹونٹ چھوڑ دیں گے؟”: واشنگٹن سندر

شی ٹیمس نے فون پرہراسانی کے34، بلیک میلنگ کے12، شادی کے نام پر دھوکہ کے9، ہراسانی کے19، دھمکیاں دینے کے 10واقعات‘ واٹس ایپ کے ذریعہ ہراساں کرنے کے4 واقعات، چائیلڈ میاریجس اوردیگر واقعات میں شی ٹیمس نے کاروائی کی۔

شی ٹیمس نے خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ‘سوتیلے باپ کی جانب سے نابالغ لڑکی کوہراساں کرنے کے واقعات کے علاوہ ڈیکوئے آپریشن شاپنگ مالس، ریلوے اسٹیشن‘ ٹیٹوریل کالجس پر کیاگیا۔

شی ٹیمس نے اسکول ٹیچرکی جانب سے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے اوردیگر واقعات میں ایف آئی آر درج کیاہے۔

کمشنرپولیس سائبر آباد ایم اسٹیفن رویندرا کی نگرانی میں شی ٹیم نے بہترکارکردگی کامظاہرہ کیا۔

واضح ہوکہ شی ٹیمس کے تحت10ٹیمیں کام کرتی ہیں۔ خواتین کی جانب سے راست‘ واٹس ایپ وغیرہ پر شکایات بھیجی جاتی ہیں۔