دہلی

ہندوستانی طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان نہ جائیں: یوجی سی

کالج داخلوں سے قبل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) نے طلباء کو خبردارکیاہے کہ وہ ملک میں چل رہے غیرمسلمہ یا فیک اداروں سے چوکنا رہیں۔

نئی دہلی: کالج داخلوں سے قبل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) نے طلباء کو خبردارکیاہے کہ وہ ملک میں چل رہے غیرمسلمہ یا فیک اداروں سے چوکنا رہیں۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
تلنگانہ کے 3 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ

گذشتہ 2برس میں یوجی سی نے ملک میں 27 فیک اعلیٰ تعلیمی اداروں کی شناخت کی ہے۔ حال میں یوجی سی نے 2 غیرمسلمہ اداروں کا پتہ چلایا ہے۔

یوجی سی کے بموجب طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ سے قبل اچھی طرح جانچ پڑتال کرلینی چاہئیے کہ تعلیمی ادارہ‘یوجی سی کا مسلمہ ہے یا نہیں۔ اس کے لئے یوجی سی کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ یوجی سی اور آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے خلاف بھی متنبہ کیا ہے۔

مشترکہ اڈوائزری میں ہندوستانی طلباء سے کہاگیاکہ وہ پاکستان کے کسی بھی کالج یا تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں۔ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے پرہندوستان میں نہ تو نوکریاں ملیں گی اور نہ اعلیٰ تعلیم میں داخلہ ملے گا۔ ہندوستانی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے پاکستان نہیں جاناچاہئیے۔