سابق کرکٹر میتھالی راج کی جے پی نڈا سے ملاقات

پارٹی لیڈر شپ کی خواہش پر میتھالی نے نڈا سے ملاقات کی نڈا کے ساتھ میتھالی راج کی بات چیت، تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے سیبلیریٹز کو پارٹی میں شامل کرانے کے منصوبہ کی ایک کڑی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج نے ہفتہ کے روز یہاں شمس آباد میں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کے قریب شہر کے ایک ہوٹل میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ بعدازاں انڈا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر میتھالی راج کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

 پارٹی لیڈر شپ کی خواہش پر میتھالی نے نڈا سے ملاقات کی نڈا کے ساتھ میتھالی راج کی بات چیت، تلنگانہ بی جے پی یونٹ  کے سیبلیریٹز کو پارٹی میں شامل کرانے کے منصوبہ کی ایک کڑی ہے۔

اسی ہوٹل میں رات میں تلگو فلمی اداکار نتن بھی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ امیت شاہ کے حالیہ دورہ تلنگانہ کے موقع پر جونیر این ٹی آر نے بھی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button