تعلیم و روزگارحیدرآباد

سب انسپکٹرس اور کانسٹیبل کے عہدوں پر تقررات کیلئے اہم فیصلہ

تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹرس آف پولیس اور کانسٹیبل کے عہدوں پر تقررات کیلئے اہم فیصلہ لیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹرس آف پولیس اور کانسٹیبل کے عہدوں پر تقررات کیلئے اہم فیصلہ لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
اتراکھنڈ میں بہت جلد یکساں سیول کوڈ لاگوہوگا: چیف منسٹر
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

بورڈ نے پریلمنری امتحانات کے نتائج کے متعلق تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے صادر کردہ فیصلہ پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سب انسپکٹرس اور ہیڈ کانسٹبل کے عہدوں پر تقررات کیلئے پریلمنری امتحانات کے انعقاد کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم چند ملٹی پل سوالات کے لئے ایک سے زائد درست جوابات پائے گئے مگر بورڈ کی جانب سے فیصلہ کردہ جواب کو درست قرار دیتے ہوئے نشانات دینے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس پر چند امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے ایسے سوالات کیلئے اضافی نشانات دینے کی ہدایت دی۔اب ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد کئی امیدوار مرحلہ دوم(فزیکل فٹنس) امتحان کیلئے اہل قرار پانے کا امکان ہے۔

فزیکل فٹنس امتحان کیلئے اضافی اہل امیدواروں کی فہرست کو30جنوری سے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی وئب سائٹ پر رکھا جائے گا۔ امیدوار، ہال ٹکٹ نمبر سے لاگ ان کرسکتے ہیں۔

یکم فروری سے مرحلہ دوم کیلئے ادخال درخواست کے مرحلہ کا آغاز ہوگا جو پانچ فروری کی رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ درخواست داخل کئے امیدواروں کیلئے15فروری کو فزیکل فٹنس امتحان منعقد ہوگا۔ اہل پائے گئے امیدوار 8 تا10 فروری رات 12 بجے تک اڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔