سنگاریڈی میں وزیر داخلہ محمود علی نے قومی پرچم لہرایا

محمود علی نے کہاکہ حکومت‘ سنگاریڈی کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوزکرچکی ہے۔ سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کی عمارت کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ عنقریب 150طلباء کے ساتھ میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوگا۔

حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی میں ریاستی وزیر داخلہ محمدمحمودعلی نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا اورپولیس پریڈکی سلامی لی۔ انہوں نے عوام کوملک کی یوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ سماج کے تمام طبقات تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت‘ سنگاریڈی کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوزکرچکی ہے۔ سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کی عمارت کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ عنقریب 150طلباء کے ساتھ میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج سے ضلع سنگاریڈی میں 41,981 افراد کوآسرانیشن جاری کیئے جائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button