سکندرآباد آتشزدگی واقعہ، 4 افراد گرفتار

الیکٹرک بائیک شو روم کے مالک رنجیت سنگھ بگا اور اس کے بیٹے سمیت سنگھ بگاکو جو کہ قواعد کے خلاف بائک شوروم چلا رہے تھے، گرفتار کیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس نے تلنگانہ کے سکندرآباد کی روبی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ میں تیزی پید اکردی ہے۔ اس معاملے میں الیکٹرک بائیک شو روم کے مالک رنجیت سنگھ بگا اور اس کے بیٹے سمیت سنگھ بگاکو جو کہ قواعد کے خلاف بائک شوروم چلا رہے تھے، گرفتار کیا گیا۔

 اس کے علاوہ روبی ہوٹل کے منیجر اور سپروائزر سدرشن نائیڈو کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ رنجیت سنگھ اور دیگر میڑچل کے ایک فارم ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں۔اس اطلاع کے بعد پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے انہیں گرفتار کر لیا۔

 واضح رہے کہ پیر کی رات آگ لگنے کے واقعہ میں 8افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے انکشاف کیا کہ آگ بالائی منزل پر واقع روبی لاج میں پھیل گئی اور پہلی اور دوسری منزل پر موجود لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button