کرناٹک

کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا تھا: نریندرمودی

مودی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''آپ نے دیکھا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کس طرح دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے؟ کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا کر ان کی کمر توڑ دی۔

چتردرگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی تصویریں دیکھ کرکانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے پھوٹ پھوٹ کر رونے کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی تاریخ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی ہے اوراس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ

مودی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”آپ نے دیکھا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کس طرح دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے؟ کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا کر ان کی کمر توڑ دی۔ تسکین کا کھیل ختم کردیا۔ کرناٹک کی خوشحالی کے لیے، اس کا محفوظ ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تاریخ رہی ہے۔ کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس کی تاریخ اور اس کے پیچھے غلط ارادے کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر سن کر کانگریس کی سب سے قد آور لیڈر (سونیا گاندھی) کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اترپردیش اسمبلی انتخابات 2012 کے دوران اپنی ریلی میں کہا تھا کہ محترمہ گاندھی مارےگئے دہشت گردوں کی تصویریں دیکھ کررونے لگی تھیں۔ مودی نے کہا کہ کانگریس نے سرجیکل اورایئراسٹرائیک کے بعد ملک کی سیکورٹی فورسز کی صلاحیت پر سوال اٹھائے تھے۔

 دہشت گردی کو فروغ دینے والے کانگریس، جنتا دل (سیکولر) کبھی بھی سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دے سکتے اور نہ ہی مقامی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔