حیدرآباد

دہلی شراب معاملہ میں کویتا کی گرفتاری شواہد کے پائے جانے کے بعد ہوئی: بی جے پی

این وی ایس سبھاش نے کہاکہ دہلی شراب معاملہ میں کویتا کی گرفتاری، شواہد کے پائے جانے کے بعد ہوئی ہے۔اگرکویتا خاطی نہیں ہیں تو بی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے کیوں احتجاج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: ای ڈی کی جانب سے بی آرایس کی لیڈر کویتا کو گرفتارکرنے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر این وی ایس سبھاش نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا خاندان کئی گھپلوں میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

دہلی شراب معاملہ میں کویتا کی گرفتاری، شواہد کے پائے جانے کے بعد ہوئی ہے۔اگرکویتا خاطی نہیں ہیں تو بی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے کیوں احتجاج کیاجارہا ہے۔

ان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے دیجئے۔کویتا کی گرفتاری سے بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔قانون کو اپنا کام کرنے دیجئے۔کویتا کسی بھی عدالت سے رجوع ہونے کیلئے آزاد ہیں۔