مجلسی امیدواررحمت بیگ بلامقابلہ ایم ایل سی منتخب

ادارہ جات مقامی حلقہ حیدرآباد کے ایم ایل سی الیکشن میں مجلسی امیدوار مرزا رحمت بیگ کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعدریٹریننگ آفیسر پرینکا آلرنے مرزارحمت بیگ کوکامیابی کا سرٹیفکیٹ عطاکیا۔

حیدرآباد: ادارہ جات مقامی حلقہ حیدرآباد کے ایم ایل سی الیکشن میں مجلسی امیدوار مرزا رحمت بیگ کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعدریٹریننگ آفیسر پرینکا آلرنے مرزارحمت بیگ کوکامیابی کا سرٹیفکیٹ عطاکیا۔

اس موقع پررکن کونسل ریاض الحسن آفندی ودیگر قائدین موجود تھے۔

واضح رہے کہ ادارہ جات مقامی کے انتخاب کے ضمن میں مرزارحمت بیگ کے علاوہ مزید ایک آزاد امیدوار رحمن خان نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا تاہم خان کے پرچہ میں خامی کی وجہ سے ان کے پرچہ نامزدگی کومسترد کردیاگیا جس کے بعد مرزارحمت بیگ کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموارہوچکی تھی۔

ریٹریننگ آفیسر نے آج رحمت بیگ کوبلامقابلہ منتخب قرار دیا جس پر رحمت بیگ نے پارٹی قیادت سے اظہار تشکرکیا۔دریں اثناء حیدرآباد۔رنگاریڈی‘ محبوب نگر حلقہ ٹیچرزمرہ کے کونسل انتخابات میں جملہ 21 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رائے دہی 13 مارچ کوصبح8تا4بجے شام ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اورنتائج کااعلان 16 مارچ کو ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر پرینکاآلہ نے آج یہ بات بتائی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button