منوگوڈو اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی: سرینواس یادو
سرینواس یادو نے منوگوڑہ میں چیف منسٹر کے جلسہ کے لئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس نے تلنگانہ کی ترقی کی ہے اور اس مسئلہ پر پارٹی کہیں بھی ترقی پر بات کرنے کے لیے تیارہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے دعوی کیا ہے کہ منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کامیاب ہوگی۔
انہوں نے منوگوڑہ میں چیف منسٹر کے جلسہ کے لئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس نے تلنگانہ کی ترقی کی ہے اور اس مسئلہ پر پارٹی کہیں بھی ترقی پر بات کرنے کے لیے تیارہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی اور کانگریس اپنے دور اقتدار میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات مزید ڈیڑھ سال میں ہونے والے ہیں۔اس پر فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ لوگ ترقی چاہتے ہیں اور ہم سب ملک میں تبدیلیاں ہوتے دیکھ رہے ہیں۔