حیدرآباد

موسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں کمی

اسی دوران جڑواں آبی ذخائر عثما ن ساگر اور حمایت ساگر کے پانی کے بہاو میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس وقت عثمان ساگر آبی ذخائر میں 3 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاجارہاہے

حیدرآباد: شہر کے جڑواں آبی ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے موسی ندی میں آنے والے پانی کے بہاو میں کمی درج کی گئی ہے۔موسی رام باغ بریج پر بھی پانی کی سطح گھٹ گئی ہے جہاں دونوں ذخائر کا پانی بہہ رہا تھا۔

اس بریج پر پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اس بریج کو بند کردیاتھا۔ اسی دوران جڑواں آبی ذخائر عثما ن ساگر اور حمایت ساگر کے پانی کے بہاو میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس وقت عثمان ساگر آبی ذخائر میں 3 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاجارہاہے۔

عثمان ساگر میں پانی کی مکمل سطح 1790 فٹ کے برخلاف 1,787.55 فٹ درج کی گئی ہے۔حمایت ساگر میں 4 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ حمایت ساگر کی پانی کی موجودہ سطح 1760.50 فٹ درج کی گئی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1763.50 فٹ ہے۔