میئر حیدرآباد نے فیور سروے کا آغاز کیا

۔ بلدیہ نے پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی کا کام شروع کیا ہے کیونکہ اس پانی کے نتیجہ میں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔ میئر نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ مچھروں کی روک تھام میں حصہ لیں۔

حیدرآباد: مئیر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)گدوال وجئے لکشمی نے بنجارہ ہلز کے این بی ٹی نگر میں فیورسروے کاآغازکیا۔انہوں نے بلدی عہدیداروں اورڈاکٹرس و آشاورکرس کے ساتھ گھر گھر جاکر عوام میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے شعوربیدار کیا اور مچھروں کی افزائش کے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مقامات پر پانی کو جمع ہونے نہ ہونے دینے کی خواہش کی تاکہ عوام ڈینگو سے بچ سکیں۔

اس سروے کے دوران ڈاکٹرس نے عوام کامعائنہ کیااور مختلف ہدایات بھی دیں۔بلدیہ نے پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی کا کام شروع کیا ہے کیونکہ اس پانی کے نتیجہ میں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔ میئر نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ مچھروں کی روک تھام میں حصہ لیں۔

 مئیر نے واضح کیا کہ جی ایچ ایم سی کے تحت تمام 4846 کالونیوں میں مچھروں کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ بلدیہ کا انٹومولوجی شعبہ تمام علاقوں میں مچھروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے، گندے پانی میں خصوصاً اینٹی لاروا کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 بلدیہ نے ڈینگیو سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے اہم چوراہوں یا پرہجوم علاقوں میں گھر گھر جا کر کتابچے، اسٹیکرز اور بینرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی بلدیہ کی جانب سے کالونیوں میں مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ اینٹی لاروا آپریشنس، مچھر کش دھویں کو چھوڑنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button