میس کی سہولت کامطالبہ، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

میس کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے راستہ روکو احتجاج کیا۔طلبا کے اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

حیدرآباد: میس کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے راستہ روکو احتجاج کیا۔طلبا کے اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس موقع پر طلبا نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور انتظامیہ پر شدیدبرہمی کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گذشتہ دو ماہ سے ان کو میس کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طلبا کے اس اچانک احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے طلبا کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم ان احتجاجی طلبا نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر وہاں پہنچ کر ان کے مسئلہ کے حل کے اقدامات کریں۔

ان احتجاجی طلبا نے وائس چانسلر کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیا کہ ان کے مسئلہ کی یکسوئی نہ کرنے پر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے اس صورتحال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئے ہیں احتجاج کیلئے نہیں لیکن وہ اس احتجاج کے لئے مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو میس کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے اور ان کو اس کیلئے کئی دنوں سے مختلف مقامات پر جانے کی ہدایت دیتے ہوئے مشکل صورتحال میں ڈالاجارہا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button