ناجائز تعلقات، بیوی نے شوہر پر گرم گرم تیل ڈال دیا

شوہر دیگرخواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی بیوی اوربچوں کو نظرانداز کررہا تھا۔ گردھر، پچھلے پانچ ماہ سے ایک اورخاتون کے ساتھ اس کے گھرمیں ہی رہنے لگا تھا تین دن قبل اپنی بیوی اوربچوں کے پاس آیا۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد میں ایک بیوی نے گرم تیل اپنے شوہرپرڈال دیا۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 50 سالہ گردھرنامی شخص اپنی بیوی رینوکا کے ساتھ ضیا گوڑہ علاقہ میں رہتا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے وہ دیگرخواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی بیوی اوربچوں کو نظرانداز کررہا تھا۔ گردھر، پچھلے پانچ ماہ سے ایک اورخاتون کے ساتھ اس کے گھرمیں ہی رہنے لگا تھا تین دن قبل اپنی بیوی اوربچوں کے پاس آیا۔

شوہراوربیوی کے درمیان اسی مسئلہ پرجھگڑے ہورہے تھے کہ برہم خاتون نے اپنے شوہرپرگرم تیل ڈال دیا جس کی وجہہ سے وہ جھلس گیا۔ اسے علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بیوی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button