تلنگانہ

مرکز تلنگانہ کی ترقی کیلئے پابند عہد۔ریاست جنوبی ہند کا گیٹ وے:وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ مرکز تلنگانہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے اور تلنگانہ جنوبی ہند کا گیٹ وے ہے۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ مرکز تلنگانہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے اور تلنگانہ جنوبی ہند کا گیٹ وے ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

وزیر اعظم نے اپنے دو روزہ تلنگانہ دورہ کے حصہ کے طور پر ضلع سنگاریڈی میں 7200کروڑروپئے کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔

ان میں سڑک، ریل، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے جیسے متعدد اہم شعبے شامل ہیں۔وزیراعظم نے قومی شاہراہ کے تین پراجکٹس کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔

دو قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا جن کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا ان میں قومی شاہراہ 161کے 40 کلومیٹر طویل کنڈی تا رامسان پلے سیکشن کو چار لین بنانا شامل ہے۔

یہ پروجیکٹ اندور۔حیدرآباد اقتصادی راہداری کا ایک حصہ ہے اور تلنگانہ، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے مسافروں اور مال برداری کی سہولت فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے قومی شاہراہ 167 کے 47 کلومیٹر طویل مریال گوڑہ سے کوداڈ سیکشن کو دو لین میں اپ گریڈ کرنے کے کام کا بھی افتتاح کیا۔قومی شاہراہ 65کے 30 کلومیٹر طویل پونے۔حیدرآباد سیکشن کی چھ لین کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ، وزیر اعظم نے چھ نئی اسٹیشن عمارتوں کے ساتھ صنعت نگر۔

مولا علی ریل لائن کا افتتاح بھی کیا۔1300 کروڑ روپے مالیت کا پونے۔حیدرآباد ہائی وے پراجکٹ تلنگانہ کے بڑے صنعتی مراکز کو بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔وزیر اعظم نے گھٹکیسر – لنگم پلی کے درمیان مولا علی،صنعت نگر کے درمیان ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ ٹرین سروس پہلی بار حیدرآباد۔سکندرآباد شہر کے علاقوں میں مقبول مضافاتی ٹرین سروس کو نئے علاقوں تک توسیع دیتی ہے۔اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے 3,340 کروڑ روپے کی انڈین آئل پارادیپ۔حیدرآباد پروڈکٹ پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا۔ 4.5 ایم ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ 1212 کلومیٹر پروڈکٹ پائپ لائن اوڈیشہ (329 کلومیٹر)، آندھرا پردیش (723 کلومیٹر) اور تلنگانہ (160 کلومیٹر) سے گزرتی ہے۔

پائپ لائن پارا دیپ سے پٹرولیم مصنوعات کی محفو ظ حمل ونقل کو یقینی بنائے گی۔ مودی نے حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں 354 کروڑ روپے کی سیول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن بلڈنگ کامپلکس کو بھی قوم کے نام کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دوسرے دن بھی تلنگانہ کے عوام کے ساتھ رہ کر انہیں خوشی محسوس ہوئی ہے۔ ملک بھر میں 56 ہزار کروڑ روپے سے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔

مودی نے کہا کہ بیگم پیٹ میں ملک کا پہلا سیول ایوی ایشن ریسرچ سنٹر کھولا گیا ہے جس سے ہوا بازی کے میدان میں تلنگانہ کو پہچان ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں ملک میں ایرپورٹس کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ وکست بھارت کی سمت ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھٹکیسر۔

لنگم پلی کے درمیان ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں شروع کی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ایم ایم ٹی ایس کا رابطہ کئی علاقوں تک بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بنیادی سہولیات کے لیے 11 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی ترقی ریاستوں کی ترقی سے ہی ممکن ہے۔