حیدرآباد

نلگنڈہ میں خانگی بس کو آگ لگ گئی، تمام مسافرین محفوظ

ٹائر پھٹ پڑنے کے بعد ڈرائیور نے مسافرین کو چوکس کردیا جن میں بیشتر محوخواب تھے۔ ڈرائیور نے تمام مسافرین سے کہا کہ فوری طور پر بس سے باہر نکل جائیں۔ تمام مسافرین کے باہر نکلنے کے چند لمحوں کے بعد بس، آگ سے شعلوں کی نذر ہوگئی۔

حیدرآباد: ضلع نلگنڈہ میں آج45 مسافرین اس وقت کرشماتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک خانگی ٹراویل بس جس میں یہ افراد سوار تھے، میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس شعلہ پوش ہوگئی۔ یہ واقعہ چٹیال منڈل میں پدا کا پرتی کے مقام پر قومی شاہراہ65 پر آج پیش آیا۔

 رات کے تقریباً2بجے چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم ڈرائیور کی مستعدی کی وجہ سے تمام مسافرین بچ گئے ورنہ بہت بڑا سانحہ ہوتا۔ خانگی ٹراویل کی یہ بس، حیدرآباد سے چیرالہ جارہی تھی کہ اس کا ایک ٹائر پھٹ پڑا جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

 ٹائر پھٹ پڑنے کے بعد ڈرائیور نے مسافرین کو چوکس کردیا جن میں بیشتر محوخواب تھے۔ ڈرائیور نے تمام مسافرین سے کہا کہ فوری طور پر بس سے باہر نکل جائیں۔ تمام مسافرین کے باہر نکلنے کے چند لمحوں کے بعد بس، آگ سے شعلوں کی نذر ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔