ویڈیو: چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر میں درشن کیلئے ہجوم
دیوالی کے پیش نظرچارمینار کے دامن میں موجودبھاگیہ لکشمی مندرمیں پوجاکے لئے بھکتوں کاہجوم امنڈپڑا۔

حیدرآباد: دیوالی کے پیش نظرچارمینار کے دامن میں موجودبھاگیہ لکشمی مندرمیں پوجاکے لئے بھکتوں کاہجوم امنڈپڑا۔
بھکتوں کی بڑی تعداد‘ رات تک خصوصی پوجاکیلئے بھاگیہ لکشمی مندر آتی رہی۔مندرمیں درشن کیلئے بھکتوں کو طویل قطارمیں اپنی باری کا انتظارکرتے ہوئے دیکھا گیا۔
صبح سے ہی بھاگیہ لکشمی مندر میں درشن کے لئے بھکتوں کی طویل قطار دیکھی گئی جس کا سلسلہ رات تک چلتا رہا۔ گلزار حوض اورمقامی تاجروں نے ان بھکتوں کے لے پینے کے پانی کا خصوصی طورپر نظم کیا۔ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کوروکنے کیلئے سٹی پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔
مندر کے قریب اور پرانے شہر کے دیگر حساس مقامات پر ریاپڈایکشن فورس (آر اے ایف)‘ ٹاسک فورس اورریاستی پولیس کے مسلح دستے تعینات کئے گئے۔سٹی پولیس کمشنرسی وی آنند نے ڈی سی پیز‘اے سی پیز اوردیگر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں بدستور چوکس رہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے تیاررہیں۔
سٹی پولیس کمشنر کی ہدایت پر دونوں شہروں میں پولیس کوالرٹ کردیا گیا ہے اورحساس مقامات پر پولیس کی طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی گئی۔بھاگیہ لکشمی مندر‘ تاریخی چارمینار اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں پولیس کومزید دودنوں تک چوکس رہنے کاحکم دے دیاہے۔