ویڈیو: کویتا کو سالگرہ کی انوکھے انداز میں مبارکباد
تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔
ان کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے، مداح اور بی آر ایس کارکنان سوشل میڈیا پر مبارکبادیں بھیج رہے ہیں۔ان کے مداح نے انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔
نظام آباد سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس لیڈر چنو گوڑ نے اختراعی انداز میں مبارکباد پیش کی۔
انڈومان نکوبار جزائر میں خلیج بنگال کے ساحل پر انہوں نے کویتا کو سالگرہ کی مبارکبادکے بیانرس آویزاں کیے۔
انہوں نے سمندر میں غوطہ لگایا اوران کے ہاتھ میں بیانر تھا جس میں لکھاتھا کہ سالگرہ مبارک کویتا بہن۔
ان کے دیگر ساتھیوں کے ہاتھ میں بھی اسی طرح کا بیانر تھا۔اس کا ویڈیو بناتے ہوئے سوشیل میڈیا پر وائرل کیاگیا۔