ٹرائبل یونیورسٹی کا کیا ہوا؟ مرکز سے ٹی سرینواس یادو کا سوال

سرینواس یادو نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے قبائلیوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کے لیے قرارداد بھیجی ہے لیکن مرکزی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے مرکز کی مودی زیرقیادت حکومت سے پوچھا کہ تلنگانہ کے لئے ٹرائبل یونیورسٹی کا کیا ہوا؟انہوں نے اپنے کابینی رفقا ستیہ وتی راٹھور، سرینواس گوڑکے علاوہ میئر حیدرآباد وجے لکشمی، ایم ایل اے ڈی ناگیندر کے ساتھ بنجارہ ہلز میں نو تعمیر شدہ بنجارہ بھون اور آدیواسی بھون کا معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے قبائلیوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کے لیے قرارداد بھیجی ہے لیکن مرکزی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اگرچہ ریاست میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کے لیے زمین مختص کی گئی ہے، لیکن مرکز کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قبائلیوں کی ترقی اور بہبود ٹی آر ایس حکومت سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی چندرشیکھرراو 44 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ان دو عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button