ٹینک بنڈ پر آر ٹی سی کی پریڈ‘ نظام دور کی بس توجہ کا مرکز

نظام دورکی بس جس کوبرطانیہ کی البیون کمپنی نے بنایا تھا‘ہفتہ کے روز یہاں تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی)کی جانب سے منعقدہ بس پریڈ میں توجہ کامرکز رہی۔

حیدرآباد: نظام دورکی بس جس کوبرطانیہ کی البیون کمپنی نے بنایا تھا‘ہفتہ کے روز یہاں تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی)کی جانب سے منعقدہ بس پریڈ میں توجہ کامرکز رہی۔

سرخ رنگ کی اس بس کی جو1932 میں شروع کردہ نظام اسٹیٹ ریل اینڈ روڈٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ (این ایس آر آر ٹی ڈی) کے 27 بسوں کے بیڑے میں شامل تھی‘مرمت کی گئی اور ترنگاسے اس کو سجایا گیا۔

19نشستوں کی یہ بس جس پر ناندیڑ مقام کا نام ڈسپلے (تحریر) تھا‘پریڈ کے سب سے سامنے تھی۔ یہ پریڈشہر کے قلب میں ٹینک بینڈ پر منعقد کی گئی۔

قدیم یہ بس‘ ٹی ایس آر ٹی سی کا خصوصی سرمایہ ہے جواس کے قبضہ میں ہے‘اس بس کو صدردفتر کارپوریشن ”بس بھون“میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔ نظام دور کی یہ قدیم بس آج منعقدہ کارپوریشن کے بس پریڈ کے بیڑہ میں شامل تھی جس موجودہ لکژری بسیں گروڈااورراجدھانی بھی شامل ہیں۔

آزادی کی ڈائمنڈجوبلی تقاریب کے حصہ کے طورپرکارپوریشن کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لئے اس پریڈکا اہتمام کیاگیا۔ اس پریڈکوجومیوزک بیانڈس اور موٹرسیکلوں پر مشتمل تھی‘ وویکانندامجسمہ پر جھنڈی دکھائی گئی اور اس کا اختتام امبیڈکر مجسمہ پر ہوا۔ترنگالئے ٹی ایس آرٹی سی کے سینکڑوں ملازمین جو موٹر سیکلوں پرسوارتھے‘اس پریڈمیں شریک تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button