ٹی ایس آرٹی سی کے نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر سجنار، سڑک حادثہ میں محفوظ

بتایاجاتا ہے کہ آٹو ڈرائیور حالت نشہ میں تھاجس کی وجہ سے اس نے آٹو کا توازن کھودیا۔سجنار اپنی کار میں پڑوسی ریاست مہاراشٹرجارہے تھے۔اس حادثہ میں معمولی زخمی ہونے پر سجنار کوابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار،سڑک حادثہ میں محفوظ رہے۔ یہ حادثہ ضلع پداپلی کے دھرمارم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹو ان کی کار سے ٹکراگیا۔اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں سجنار معمولی زخمی ہوئے جبکہ آٹو میں سفر کرنے والے دیگر چا رمسافرین بھی زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتا ہے کہ آٹو ڈرائیور حالت نشہ میں تھاجس کی وجہ سے اس نے آٹو کا توازن کھودیا۔سجنار اپنی کار میں پڑوسی ریاست مہاراشٹرجارہے تھے۔اس حادثہ میں معمولی زخمی ہونے پر سجنار کوابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی

 جس کے بعد انہوں نے اپنی منزل کی طرف سفر کوجاری رکھا۔آٹو کے دیگر زخمی مسافرین کو علاج کے لئے پداپلی سرکاری اسپتال لے جایاگیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو کریم نگر کے اسپتال منتقل کیاگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button