حیدرآباد

پارٹی کے استحکام میں ہی کامیابی کا راز پوشیدہ : وزیر اعظم نریندر مودی

مودی کو بتایا گیا کہ ریاست کے 119 کے منجملہ 116 حلقوں میں بی جے پی کے اہم قائدین بشمول اراکین عاملہ، چیف منسٹرس اور ڈپٹی چیف منسٹرس کو صورتحال کا جائزہ لینے اور مشورے دینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی اور یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی کے استحکام میں ہی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔

آج تلنگانہ کے قائدین سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حالیہ عرصہ کے دوران مختلف ریاستوں (اتر پردیش۔ اتر کھنڈ اور گوا) میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران کامیابی حاصل کرنے کیلئے اختیار کردہ لائحہ عمل پرتفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے گجرات میں بی جے پی کو حاصل مسلسل کامیابیوں کی وجوہات سے واقف کرایا۔

مودی نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں پارٹی کا استحکام ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔ تلنگانہ کے قائدین نے نریندر مودی کو تلنگانہ کے موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے اختیار کردہ لائحہ عمل سے واقف کرایا۔

مودی کو بتایا گیا کہ ریاست کے 119 کے منجملہ 116 حلقوں میں بی جے پی کے اہم قائدین بشمول اراکین عاملہ، چیف منسٹرس اور ڈپٹی چیف منسٹرس کو صورتحال کا جائزہ لینے اور مشورے دینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی اور یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔

نریندر مودی نے اس لائحہ عمل پر اطمینان کااظہار کیا۔ اس اجلاس میں امیت شاہ، جے پی نڈا، بی سنجے اور ڈاکٹر لکشمن و دیگرموجود تھے۔