پارٹی ہیڈکوارٹر کے روبرو کے سی آر کا پتلہ نذرآتش، اقلیتی قائدین گرفتار

صدرحیدرآباد کانگریس کمیٹی سمیرولی اللہ کی قیادت میں سرپنچوں کوفنڈس کی عدم فراہمی کے خلاف سینکڑوں کارکنوں کوپولیس نے آج گاندھی بھون گیٹ پر اس وقت روک دیا جبکہ وہ اندراپارک پردھرنا منظم کرنے جارہے تھے۔

حیدرآباد: صدرحیدرآباد کانگریس کمیٹی سمیرولی اللہ کی قیادت میں سرپنچوں کوفنڈس کی عدم فراہمی کے خلاف سینکڑوں کارکنوں کوپولیس نے آج گاندھی بھون گیٹ پر اس وقت روک دیا جبکہ وہ اندراپارک پردھرنا منظم کرنے جارہے تھے۔

پولیس کے اس ظالمانہ رویہ کے خلاف برہم کارکنوں نے چیف منسٹرکے سی آر کا پتلہ نذر آتش کیا اور نعرے بلند کئے۔

مزاحمت کے دوران پولیس نے گاندھی بھون کے گیٹس کو بند کردیا چنانچہ کارکنوں نے گیٹ سے پھلانگ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اقلیتی قائدین سمیرولی اللہ‘سید نظام الدین‘چرن کوشک‘سراج‘شہباز‘شفیع الدین ودیگر کو گرفتار کرکے عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ ان قائدین نے صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ودیگر قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بلند کئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button