تعلیم و روزگار

سنٹرل ٹیچر اہلیتی ٹسٹ، درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان

سی بی ایس ای کی اطلاع کے مطابق جاریہ سال جولائی اور اگست میں سنٹرل ٹیچر ایلیجبلٹی (اہلیتی) ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: سی بی ایس ای کی اطلاع کے مطابق جاریہ سال جولائی اور اگست میں سنٹرل ٹیچر ایلیجبلٹی (اہلیتی) ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پبلک سروس کمیشن، آن لائن امتحانات منعقد کرے گا

اس اہلیتی امتحان کے لئے درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی 26 مئی آخری تاریخ مقرر کی گئی۔

جاریہ سال تلنگانہ میں جملہ 6 امتحانی مراکز میں سے دو کو برخاست کردینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نلگنڈہ اور کریم نگر مراکز کو برخاست کردیاگیا۔ صرف حیدرآباد‘ ورنگل‘ کھمم اور محبوب نگر امتحانی مراکز پر ہی اہلیتی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔

دو امتحانی مراکز کو برخاست کرنے کے فیصلہ کو ڈی ایڈ‘ بی ایڈ اسوسی ایشن کے صدر آر رام موہن ریڈی نے نامناسب قراردیا۔