حیدرآباد

پرائیویٹ اسکول میں کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی واقعہ کے خلاف احتجاج

شہر حیدرآبادکے بنجاراہلزعلاقہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کیخلاف اجنماتنظیم کی جانب سے نیکلس روڈ پر احتجاج کیاگیااور متاثرہ سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے بنجاراہلزعلاقہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کیخلاف اجنماتنظیم کی جانب سے نیکلس روڈ پر احتجاج کیاگیااور متاثرہ سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین سیاہ لباس میں تھے اور ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جس میں مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔

ان احتجاجیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں خیریت آباد کارپوریٹر وجیا ریڈی‘ ایڈوکیٹ ادے اور کئی بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چار سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ذمہ دار کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجیاریڈی نے کہاکہ ہر اسکول میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔ان کے لئے خاتون ٹیچر ہونا چاہئے جس کا وہ مطالبہ کرتی ہیں۔

ہر اسکول کو اس طرح کی ہدایت دیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں تاکہ چھوٹے بچوں کا تحفظ کیاجاسکے۔ ادے ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ واقعہ شرمنا ک ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کا کہیں بھی اعادہ نہ ہونے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔