حیدرآباد

پرچہ سوالات افشاء کیس: مشتبہ افراد نے پانچ پرچہ سوالات ڈاؤن لوڈ کئے تھے

حیدرآباد: اسسٹنٹ انجینئر (سیول) کے پرچہ سوالات کے افشاء کیس کے اصل مشتبہ پروین کمار نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کی جانب سے منعقد کئے جانے والے مختلف ٹسٹوں کے تقریباً پانچ پرچہ سوالات ڈاؤن لوڈ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کنندگان جنہوں نے ضبط شدہ پین ڈرائیو کی جانچ کی اور کہا کہ پروین کمار اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسر اور ٹی ایس پی ایس سی کے ایک نٹ وک ماہر اے راج شیکھر ریڈی نے صیغہ راز میں رکھے ہوئے ایک کمپوٹر سے 27/ فروری کو پرچہ سوالات چرائے (کاپی کئے) تھے۔

پروین کمار، ٹی ایس پی ایس سی کے ایک سینئر عہدیدار کے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کررہا تھا۔ پرچہ سوالات کو محفوظ رکھنے پر مامور سیکشن آفیسر کچھ کام کے لئے جس وقت باہر گئی ہوئی تھیں پروین اور راج شیکھر اس کے سسٹم پر لاگ ان ہوئے اور پرچہ سوالات کو نقل کرلیا۔

پولیس نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ انجینئر (سیول)، ٹاؤن پلاننگ اسسٹنٹ اوورسیئر، اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر، وٹیرنری ڈپارٹمنٹ اور گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ کے پرچہئ سوالات پائے۔

پولیس عہدیداروں نے تاہم کہا کہ تاحال پروین اور دیگر مشتبہ ملزمین صرف اسسٹنٹ انجینئر (سیول) کے پرچہ سوال کو فروخت کرنے کی معاملت ہی طئے کرپائے تھے جب کہ وہ دیگر ٹسٹ پیپرس کو بھی فروخت کرنے کا موقع پانے کے منتظر تھے۔

پولیس نے کمپوٹرس، لاپ ٹاپ اور 9 مشتبہ افراد بشمول پروین، راج شیکھر اور رینوکا کے پاس سے ضبط شدہ موبائیل فونس کو جانچ کے لئے فارنسک سائنس لباریٹری کو بھیج دیا ہے۔

حیدرآباد پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) جس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے مزید تفتیش کے لئے مشتبہ افراد کی تحویل کے لئے عدالت کی اجازت کا انتظار کررہی ہے۔