چارمینار تا تلنگانہ اسمبلی بی جے پی مہیلا مورچہ کی بائیک ریالی

بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے آج ایک بائیک ریالی نکالی گئی۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بائیک ریالی کا آغاز کیا جس میں بڑے پیمانہ پر خواتین نے حصہ لیا۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے 17 ستمبر کو یوم آزادی حیدرآباد سرکاری طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے آج ایک بائیک ریالی نکالی گئی۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بائیک ریالی کا آغاز کیا جس میں بڑے پیمانہ پر خواتین نے حصہ لیا۔

اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ حیدرآباد کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب میں شرکت کے لئے شہر آنے والے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وہ ایک دن قبل حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ جمعہ کی شام شہر پہنچیں گے اور ہفتہ کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ نیم فوجی دستوں کی سلامی لینے کے بعد قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے یوم انضمام تقاریب کا سرکاری طور پر انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مرکزی وزرا اور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹر کے علاوہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین شرکت کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button