دہلی

وزیراعظم‘ وزیر داخلہ اور چیف منسٹر بہار کو ہلاک کردینے کی دھمکی

ایک پی سی آر کال آئی جس میں کالر نے دھمکی دی کہ 10 کروڑ روپے نہ دیئے گئے تو وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو ہلاک کردے گا۔ اس کی لوکیشن ننگلوئی علاقہ میں پائی گئی۔

نئی دہلی: دہلی پولیس آؤٹر ڈسٹرکٹ یونٹ چہارشنبہ کو 2 پی سی آر کال آتے ہی حرکت میں آگیا جن میں ایک شخص نے وزیراعظم‘ وزیر داخلہ اور چیف منسٹر بہار کو ہلاک کردینے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فون کرنے والے کی شناخت کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

سدھیر شرما نامی بڑھئی کو پکڑنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ ڈی سی پی (آؤٹر) ہریندر کے سنگھ نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح 10:46 بجے ایک پی سی آر کال آئی جس میں کالر نے دھمکی دی کہ 10 کروڑ روپے نہ دیئے گئے تو وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو ہلاک کردے گا۔ اس کی لوکیشن ننگلوئی علاقہ میں پائی گئی۔

 10:54 بجے اسی کالر نے پھر دھکی دی کہ 2 کروڑ روپے نہ دیئے گئے تو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو ہلاک کردیا جائے گا۔ کالر کی لوکیشن پشچم وہار(ایسٹ) میں پائی گئی۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) پشچم بہار (ایسٹ) پولیس اسٹیشن اپنے 4 ماتحتوں کے ساتھ فوری وہاں پہنچ گیا۔ کالر کا پتہ چل گیا۔

 اس کا نام سدھیر شرما ہے اور وہ مدھی پور میں رہتا ہے۔ مکان میں وہ نہیں پایا گیا البتہ اس کا 10 سالہ لڑکا انکت وہاں موجود تھا۔ مزید تحقیقات پر پتہ چلا کہ سدھیر شرما عادی شرابی ہے اور دن میں بھی پیتا ہے۔ اس کے بیٹے نے بتایا کہ وہ صبح سے پی رہا تھا۔