ایشیاء

مجھے باہر نکالو، میں جیل میں رہنا نہیں چاہتا: عمران خان

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیلوں سے کہا ہے کہ انہیں اٹک جیل سے نکالا جائے کیونکہ وہ ایسی کوٹھری میں رہنا نہیں چاہتے جہاں دن میں مکھیاں اور رات میں کیڑے مکوڑے جھینگر پریشان کررہے ہیں۔

اسلام آباد: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیلوں سے کہا ہے کہ انہیں اٹک جیل سے نکالا جائے کیونکہ وہ ایسی کوٹھری میں رہنا نہیں چاہتے جہاں دن میں مکھیاں اور رات میں کیڑے مکوڑے جھینگر پریشان کررہے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی جیل کی سزا پانے والے عمران خان ناخوش اور پریشان ہیں۔

انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے کہہ دیا کہ وہ جیل میں رہنے نہیں چاہتے۔ جیو نیوز نے اٹک جیل ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یہاں سے نکالو‘ میں جیل میں رہنا نہیں چاہتا۔

پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل نعیم حیدر پنجوتہ نے پیر کے دن اٹک جیل میں اپنے موکل سے ملاقات کی تھی اور اپیل کے کاغذات پر دستخط لئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کو سی کلاس سہولتیں دی گئی ہیں۔