ڈاکٹرکے کیشوراؤ نے تلنگانہ بھون پر ترنگالہرایا

کیشوراؤ نے ملک کو ترقیا فتہ اور خوشحال بنانے کے لئے مجاہدین آزادی کے افکار کواختیارکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کو یقینی بناتے ہوئے غربت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔

حیدرآباد: یوم آزادی تقاریب کے سلسلہ میں جنرل سکریٹری ٹی آرایس کے کیشوراؤ نے تلنگانہ بھون پرترنگالہرایا۔اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی وجہ سے ملک آزاد ہوا۔ انگریزوں کے خلاف 350 سال جدوجہد کے بعد آزادی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ نہرو‘سھاش چندرابوس اور سردار ولبھ بھائی پٹیل نے تحریک آزادی میں اہم رول ادا کیا۔ بال گنگادھر تلک نے آزادی میرا پیدائشی حق کا نعرہ دیا۔ حیدرآباد میں دورنظام کے دوران سروجنی نائیڈو نے انگریزوں کے خلاف مہم چلائی۔

انہوں نے ملک کو ترقیا فتہ اور خوشحال بنانے کے لئے مجاہدین آزادی کے افکار کواختیارکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کو یقینی بناتے ہوئے غربت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔ موجودہ دور میں مجاہدین آزادی کے نظریات کواختیار کرنا ضروری قرار دیتے ہوئے کیشوراؤ نے کہاکہ تلنگانہ میں آزادی کی ڈائمنڈجوبلی تقاریب 15دنوں تک جاری رہے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button