حیدرآباد

کانگریس قائد ایم ششی دھر ریڈی بی جے پی میں شامل

ملک کے صدر مقام دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد انہیں کانگریس سے خارج کردیاگیا تھاجس کے بعدریڈی نے کانگریس کوخیرآباد کہدیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائد مری ششی دھر ریڈی یہاں جمعہ کے روز بی جے پی میں رسمی طورپر شامل ہوگئے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں حکمراں جماعت ٹی آرایس کے اقتدار کے بیجا استعمال کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ملک کے صدر مقام دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد انہیں کانگریس سے خارج کردیاگیا تھاجس کے بعدریڈی نے کانگریس کوخیرآباد کہدیاتھا۔

تاہم کانگریس کے معمرقائد ششی دھر ریڈی نے آج دہلی میں بی جے پی کے صدردفتر میں زعفرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پرمرکزی وزراء سربھاننداسونوودال اورجی کشن ریڈی موجودتھے۔

اس موقع پر ایم ششی دھر ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں اس وقت جوکچھ ہورہا ہے اس کو روکنے میں کانگریس مکمل طورپر ناکام رہی اورانہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت انتہائی کرپٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی واحد جماعت ہے جوٹی آرایس کواس کاصحیح مقام بتاسکتی ہے۔

سونووال نے اپنی تقریر میں کہاکہ ششی دھر ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت سے ریاست میں جہاں بی جے پی کواستحکام ملے گا وہیں تلنگانہ سے خاندانی حکمرانی کوختم کرنے میں مدد ملے گی۔