کھیل
ٹرینڈنگ

کوہلی نے بابراعظم کی خواہش پوری کردی

کوہلی نے انہیں اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی۔ اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کنگ کوہلی بابراعظم کو اپنی جرسی تحفے میں دیتے نظر آرہے ہیں۔

احمدآباد: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہمیشہ ایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ پاکستانی شائقین بابر کی تعریفیں کرتے ہیں جبکہ ہندوستانی شائقین کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
ویراٹ کوہلی کی 40 ماہ بعد ٹسٹ سنچری
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 ورلڈکپ 2023 میں ہائی وولٹیج انڈیا پاکستان میچ میں انڈیا کی تاریخی جیت کے بعد کنگ کوہلی اور بابراعظم کی ایک ویڈیو کافی ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میدان کے درمیان ویراٹ کوہلی سے ایک خاص چیز مانگی جسے دینے سے کنگ کوہلی خود کو نہ روک سکے اور بابراعظم نے کچھ خاص مانگ لیا۔

https://twitter.com/VikrantGupta75/status/1713224065769676869

 اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے کوہلی نے انہیں اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی۔ اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کنگ کوہلی بابراعظم کو اپنی جرسی تحفے میں دیتے نظر آرہے ہیں۔

 کنگ کوہلی کی سخاوت دیکھ کر شائقین بے حد خوش ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہند۔پاک میچ میں روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری جیت حاصل کی جبکہ یہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی پہلی شکست تھی۔