کنٹی ویلگو پروگرام، چیف سکریٹری کی ویڈیوکانفرنس

تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے کنٹی ویلگو پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے انتظاما ت کے سلسلہ میں ایک ویڈیو کانفرنس کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے کنٹی ویلگو پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے انتظاما ت کے سلسلہ میں ایک ویڈیو کانفرنس کی۔

انہوں نے وزیر صحت ہریش راؤ، تمام اضلاع کے کلکٹرس، ایس پیز، پولس کمشنروں اور ڈی جی پی انجنی کمار کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔

محکمہ صحت کے سکریٹری سید علی مرتضی رضوی،کمشنر محکمہ صحت وخاندانی بہبود شویتا موہنتی اور کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ 18 جنوری سے شروع ہونے والا ہے۔وزیرصحت ہریش راؤ کھمم میں اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیر موصوف نے پہلے ہی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنیادی مراکز صحت میں آنکھوں کے معائنے کے لیے آلات، عینکوں اور ادویات تیار رکھیں۔ آنکھوں کے معائنے کروانے کے خواہشمندو ں کو آدھار کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔ آنکھوں کے معائنے جملہ 16,533 مراکز میں کیے جائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button