کے سی آر شکست کے خوف سے غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت کا گورنر کے دوروں کے پروٹوکول کی عدم تعمیل غیر آئینی ہے اور حکومت ہر قدم پر گورنر کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے تیار ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو شکست کے خوف سے غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ایٹ ہوم میں چیف منسٹر کی عدم شرکت پر نکتہ چینی کی اور کہاکہ وزیراعلی نے قدیم روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

 انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت کا گورنر کے دوروں کے پروٹوکول کی عدم تعمیل غیر آئینی ہے اور حکومت ہر قدم پر گورنر کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے تیار ہیں، چندرشیکھرراو کو اس بات کی فکر ہے کہ ان کے پیروں تلے زمین کھسک رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر حکومت مایوسی کے عالم میں بی جے پی کے لیڈروں پر حملے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے فرزند تارک راما راو کبھی چیف منسٹر نہیں بن پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سمیت مرکز کو چندرشیکھرراو کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو زیادہ دنوں تک چیف منسٹر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button