دہلی

ایرانڈیا‘ ایربس سے 250 طیارے خریدے گی

ٹاٹا سنس کے سربراہ این چندرشیکھرن نے کہا کہ ایربس سے 250 طیارے حاصل کرنے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوچکے ہیں۔ 40 وائیڈ باڈی A350 طیارے خریدے جائیں گے جبکہ مابقی 210 نیرو باڈی ایرکرافٹ ہوں گے۔

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ایرانڈیا‘ ایربس سے 250 طیارے خریدے گی۔ ان میں 40 وائیڈ باڈی طیارے شامل ہوں گے۔ ایرلائن اپنے بیڑہ اور خدمات کو وسعت دے رہی ہے۔ 17 سال بعد ایرانڈیا نے پہلی مرتبہ طیارے خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں بھی اس کا یہ پہلا آرڈر ہے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

 منگل کے دن ٹاٹا سنس کے سربراہ این چندرشیکھرن نے کہا کہ ایربس سے 250 طیارے حاصل کرنے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوچکے ہیں۔ 40 وائیڈ باڈی A350 طیارے خریدے جائیں گے جبکہ مابقی 210 نیرو باڈی ایرکرافٹ ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وائیڈ باڈی طیاروں کو الٹرا لانگ ہال فلائٹس کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ عام طورپر 16 گھنٹے سے زائد مسافتی پروازوں کو الٹرالانگ ہال فلائٹس کہا جاتا ہے۔ خسارہ میں چلنے والی ایرانڈیا کو جنوری 2022 میں حاصل کرلینے کے بعد سے ٹاٹا گرو پ اس کے احیاء کے کئی اقدامات کررہا ہے۔

ایرلائن کا پچھلا آرڈر 111 طیاروں کا تھا۔ 68 طیارے بوئنگ سے اور 43 طیارے ایربس سے خریدے گئے تھے۔ یہ معاملت 10.8 بلین امریکی ڈالر کی تھی اور یہ آرڈر 2005 میں دیا گیا تھا۔ 27 جنوری کو ایرانڈیا کے ٹیک اوور کا پہلا سال مکمل ہونے پر ٹاٹا گروپ نے کہا تھا کہ وہ نئے طیارے خریدنے کے تاریخی آرڈر کو قطعیت دے رہا ہے۔