حیدرآباد

کے ٹی آر کے ہاتھوں ناگول میں فلائی اوور کا افتتاح

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ143.58کروڑ روپے کی لاگت سے990 میٹر (تقریباً ایک کیلو میٹر) طویل یہ فلائی اوور چھ لین پر مشتمل ہے اور یہ اُپل سے ایل بی نگر کے طرف جانے والے عوام کو درپیش ٹرافک مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں ناگول میں فلائی اوور کا افتتاح انجام دیا گیا۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں عوام کو سگنل فری روٹس کی فراہمی کے مقصد سے تعمیر کئے جارہے فلائی اوورس میں ناگول فلائی اوور بھی شامل ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ143.58کروڑ روپے کی لاگت سے990 میٹر (تقریباً ایک کیلو میٹر) طویل یہ فلائی اوور چھ لین پر مشتمل ہے اور یہ اُپل سے ایل بی نگر کے طرف جانے والے عوام کو درپیش ٹرافک مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ایل بی نگر سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ جانے والے عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (SCDP) کے تحت یہ 16واں فلائی اوور ہے۔

ابھی دو فلائی اوور کتہ گوڑہ اور شلپالے آوٹ میں زیر تعمیر ہیں اور تکمیلی مراحل میں ہیں جن کا نومبر کے آخری ہفتہ میں افتتاح انجام دیا جائے گا۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ ان دو فلائی اوورس پر ٹرافک کی آمد ورفت یکم دسمبر سے شروع ہوجائے گی۔

وزیر بلدی نظم ونسق نے بتایا کہ ایس آر ڈی پی کے تحت47 کاموں میں 41جی ایچ ایم سی اور 6 حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے انجام دئیے جارہے ہیں۔ ان47 کاموں میں 31 کام مکمل ہوچکے ہیں اور 16کام مختلف مراحل میں ہیں۔

تکمیل شدہ 31 کاموں میں 15فلاحی اوورس، 5 انڈر پاس،7رئیل اور انڈر بریجس، ایک کیبل بریج شامل ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سی ایچ ملا ریڈی، سابق وزیر پی مہندر ریڈی و دیگر موجود تھے۔