کے کویتا نے نکہت زرین کو تہنیت پیش کی

کویتا نے آج یہاں اپنے مکان میں دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کو تہنیت پیش کی۔ نکہت نے نہ صرف باکسنگ کا ورلڈ چمپئن خطاب اپنے نام کیا۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے آج یہاں اپنے مکان میں دولت مشترکہ  کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کو تہنیت پیش کی۔ نکہت نے نہ صرف باکسنگ کا ورلڈ چمپئن خطاب اپنے نام کیا بلکہ انہوں نے حالیہ منعقدہ دولت مشترکہ کے کھیلوں میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں ملک اور تلنگانہ کا نام بلند کیا ہے۔

 تمام تلنگانہ عوام کو اس ہونہار کھلاڑی پر فخر ہے اور یہ کھلاڑی دیگر اتھیلینس کیلئے ایک رول ماڈل بن گئی ہیں نظام آباد کی نکہت نے مکان کی تعمیر کیلئے قطعہ اراضی کی منظوری دینے اور2کروڑ روپے بطور انعام دینے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button