حیدرآباد

گنیش وسرجن: میٹروٹرینوں کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

گنیش مورتیوں کے وسرجن کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے پیش نظر کئی مقامات پر ٹریفک میں رکاوٹوں کے پیش نظر میٹرو اسٹیشنوں میں مسافرین کا غیرمعمولی ہجوم دیکھاگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم دیکھاگیا۔جمعہ کو شہرمیں گنیش مورتیوں کے وسرجن کے سبب کئی مقامات پر ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے پیش نظر عوامی نظام ٹرانسپورٹ کے اس اہم ذریعہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔

گنیش مورتیوں کے وسرجن کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے پیش نظر کئی مقامات پر ٹریفک میں رکاوٹوں کے پیش نظر میٹرو اسٹیشنوں میں مسافرین کا غیرمعمولی ہجوم دیکھاگیا۔دوسری طرف میٹرو حکام نے ٹرینوں کے اوقات میں مسافرین کے مفاد میں توسیع کردی تھی۔

شہر کے تمام میٹرو اسٹیشنوں بالخصوص خیریت آباد اوردیگر اسٹیشنوں پر ہجوم میں اضافہ دیکھاگیا۔گذشتہ روز شہر کی سب سے بڑی گنیش کی مورتی خیریت آباد گنیش کی مورتی کے درشن کے لئے بڑی تعداد میں لوگ خیریت آباد میٹرو اسٹیشن کے ذریعہ اس گنیش کے منڈپ پہنچے۔

مسافرین نے میٹرو ٹرینوں کے اوقات میں اضافہ پر مسرت کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ شہر میں ٹریفک تحدیدات اورگنیش جلوس کے باوجود وہ آسانی سے میٹرو خدمات کے ذریعہ اپنی منزل پر پہنچ پائے۔