گورنرنے لکشمن ریکھا عبور کی ہے: ڈاکٹر کے نارائنہ

کے نارائنہ نے سوال کیا کہ ریاست میں عوام کی منتخبہ حکومت کی موجودگی میں گورنر‘ راج بھون میں کس طرح پرجادربار منعقد کررہی ہیں۔عوام کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو حل کون کرئے گا؟۔

حیدرآباد: سکریٹری سی پی آئی ڈاکٹر کے نارائنہ نے کہا کہ گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن ”لکشمن ریکھا‘’پارکرچکی ہیں۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی گورنر س کیلئے آر ایس ایس کاایجنڈ اہم ہوتا ہے مگر اب صورتحال بدل گئی ہے۔

 آرایس ایس کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایجنڈہ پر عمل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گورنروں کو مرکزکی ہاں میں ہاں ملانے والا نہیں ہونا چاہئے مگر گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندرا راجن تمام حدودپارکرچکی ہیں۔

 انہوں نے سوال کیا کہ ریاست میں عوام کی منتخبہ حکومت کی موجودگی میں گورنر‘ راج بھون میں کس طرح پرجادربار منعقد کررہی ہیں۔عوام کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو حل کون کرئے گا؟۔انہوں نے ٹیلی ویژن سیرئل بگ باس کواخلاق سوزاورواہپات قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس شوپر تنقیدکرنے کا مطلب خواتین پر تنقید کرنانہیں ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button